پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں، ٹیموں کی آمد کے موقع پر اطراف کی سڑکیں بند رکھی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کب ہو گا؟
جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہء پاکستان میں آج پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیم کی آمد کے موقع پر شارع فیصل کچھ دیر بند کرنے کے بعد دوبارہ سے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔