ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اخیتار کر گئی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 532,412 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے مزید 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 11,295 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 486,489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 2,070 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ ایکٹو کیسز کی تعداد 34,628 تک جا پہنچی ہے جبکہ 7,642,665 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں مہلک وبا سے 153,410 افراد متاثر جبکہ 4,561 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 137,678 تک جا پہنچی ہے جبکہ 11,171 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں۔
سندھ
سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں مریضوں کی تعداد 240,570 ہو گئی ہے، جبکہ صوبے میں اب تک 3,888 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 218,688 ہے جبکہ 17,994 مریض زیر علاج ہیں۔
خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 65,287 ہوچکی ہے۔ صوبے میں 1,832 افراد چل بسے جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 60,222 ہے اور 3,233 ایکٹو کیسز ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 18,736 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 193 مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 18,248 ہے اور 295 مریض ہسپتالوں اور قرنظینہ سنٹر میں زیر علاج ہیں۔
اسلام آباد
اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40,713 ہو گئی ہے جبکہ مہلک وائرس سے 465 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والی تعداد 38,637 ہے جبکہ 1,611 مریض ابھی بھی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں 4,901 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 102 فراد جان بحق اور 4,770 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور 29 مریض زیر علاج ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8,795 جبکہ 254 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور صحتیاب افراد کی تعداد 8,246 اور 295 مریض زیر علاج ہیں۔