غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پرمشاورت شروع ہوگئی ہے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائیر بن شبات نے ہفتے کے روز امریکی ہم منصب جیک سولیوان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں ممالک کے رہنمائوں کے درمیان ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے چیف یوسی کوھین امریکا کا دورہ کریں گے جہاں وہ واشنگٹن میں ‘سی آئی اے’ کے سربراہ ولیم برنز اور امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں متوقع امریکی واپسی کے بارے میں اسرائیلی موقف واضح کریں گے۔ یوسی کوھین امریکی حکام سے ملاقات میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے بارے میں تل ابیب کی طرف سے تجاویز پیش کریں گے۔
مذید پڑھیں: جو بائیڈن انتظامیہ کی روس، چین اور ایران کے معاملات پر اپنے یورپی اتحادیوں سے بات چیت
واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک سے زاید مواقع پر ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے میں امریکا کی واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔