امریکی گلوکارہ ریحانہ کے بعد اب عالمی شہر یافتہ میڈیا پرسنیلیٹی میا خلیفہ بھی بھارت میں احتجاجی کسانوں کے حق میں سامنے آگئیں۔
گزشتہ روز ریحانہ نے بھی کسانوں کے حق میں آواز اٹھائی کہ "ہم کیوں اس معاملے پر بات نہیں کر رہے؟۔”
why aren’t we talking about this?! #FarmersProtest https://t.co/obmIlXhK9S
— Rihanna (@rihanna) February 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ ریحانہ پر گانا چوری کے الزام میں قانونی کارروائی
سابقہ بولڈ ادکارہ میا خلیفہ نے بھی کسانوں کےلیے آواز اٹھائی انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کسانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "کس طرح انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے؟ کیا نئی دلی کا انٹرنیٹ بند ہوگیا؟”
What in the human rights violations is going on?! They cut the internet around New Delhi?! #FarmersProtest pic.twitter.com/a5ml1P2ikU
— Mia K. (Adri Stan Account) (@miakhalifa) February 3, 2021
اپنے ایک اور پیغام میں میا خلیفہ نے طنز کیا کہ "کیا یہ اجرت پر آئے اداکار ہیں؟ کاسٹنگ ڈائریکٹر نے کافی کام کیا، مجھے امید ہے کہ ایوارڈ سیزن میں انھیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا، اور مزید کہا کہ "میں کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں۔”
“Paid actors,” huh? Quite the casting director, I hope they’re not overlooked during awards season. I stand with the farmers. #FarmersProtest pic.twitter.com/moONj03tN0
— Mia K. (Adri Stan Account) (@miakhalifa) February 3, 2021