وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ٹیم نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں، جس کے بعد حکومت کا تحریک لبیک کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، وزیراعظم نے بتایا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ڈیڈ لائن میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے، اور معاہدے کے تحت 20 اپریل تک ہم ان کے مطالبات پارلیمنٹ کے سامنے رکھیں گے۔
واضح رہے کہ تحریک لبیک نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے 16 فروری تک کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ 16 نومبر 2020 کو فیض آباد میں حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت حکومت نے 16 فروری تک فرانس کے سفیر کو ملک بدر اور فرانس کی مصنوعات کا سرکاری سطح پر بائیکاٹ کرنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر