امریکی ریاست الاسکا کی مشہور کنگ سامن مچھلی کی قیمت دوبیرل تیل کی قیمت سے تجاوز کرچکی ہے، اوسط گیارہ پاؤنڈ کی ایک کنگ سامن اس وقت 116 ڈالر میں بک رہی ہے جبکہ امریکا میں دو بیرل تیل کی قیمت 115 ڈالر اور 40 سینٹ کے لگ بھگ ہے۔ اس کے بعد آن لائن سی فوڈ کے آرڈر ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ سیل پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب مارکیٹوں اور مال میں بھی تازہ اور منجمند سمندری غذاؤں کی فروخت کئی گنا بڑھی ہے۔
دنیا بھر میں سی فوڈ کی فروخت پر نظررکھنے والی تنظیم آئی آر آئی کے مطابق دکانوں میں فروخت ہونے والے تازہ سی فوڈ کی فروخت میں 28 فیصد (871 ملین ڈالر) اور سامن کی فروخت میں 19 فیصد (دواعشاریہ دو ارب ڈالر) اضافہ ہوا ہے۔