سرکاری دستاویز کے مطابق ملک پر قرضوں کا مجموعی بوجھ 44 ہزار 979 ارب روپے ہو گیا ہے، قرضوں کا بوجھ ڈھائی سال میں 15 ہزار 100 ارب روپے بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بنک پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرضہ دینے پر رضا مند
دستاویز کے مطابق قرضوں کا بوجھ مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے 98.7 فیصد ہوگیا ہے، مقامی قرضوں کا بوجھ ڈھائی سال میں 7 ہزار 893 ارب روپے بڑھ گیا اور مقامی قرضوں کا حجم 24 ہزار 310 ارب روپے ہو گیا ہے، دستاویز کے مطابق بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ڈھائی سال میں 6 ہزار 214 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور بیرونی قرضے 17 ہزار 167 ارب روپے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف حکومت نے 2019-20 میں 10 ارب 14 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا