لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کی اور دو قیمتی پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندر کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Last season’s losing finalists @lahoreqalandars take on the yellow storm of @PeshawarZalmi today. Lahore won the toss and chose to field. Here’s a look at the two teams. #MatchDikhao l #LQvPZ l #HBLPSL6 pic.twitter.com/ApVoleXCo4
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
لاہور قلندر نے رواں سیزن میں اپنے پہلے میچ کا آغا دھواں دار انداز میں کیا اور شاہین شاہ آفریدی نے پہلی گیند پر امام الحق کو وکٹ کیپر بین ڈنک کے ہاتھوں آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے نائپ کپتان مقرر
🦅SHAHEEEEEN 🦅
The most iconic celebration in Pakistan right now is unleashed on the first ball of the match!@iShaheenAfridi gets @ImamUlHaq12 #HBLPSL6 | #MatchDikhao | #LQvPZ pic.twitter.com/3QIJoefJpK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
کامران اکمل اور شیعب ملک کی تجربہ کار جوڑی نے زلمی کی بیٹنگ کو آگے بڑھایا لیکن قلندرز کے سلمان مرزا نے انہیں زیادہ مہلت نہیں دی اور 5 رنز بنا کر کھیلنے والے کامران اکمل کو پویلین بھیج دیا۔
HAIDER GOES FOR A GOLDEN DUCK 🦆 😳
Newcomer Salman Mirza has his second wicket for @lahoreqalandars as @PeshawarZalmi are three down!#HBLPSL6 | #MatchDikhao | #LQvPZ pic.twitter.com/v0JQh2jIkg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 21, 2021
زلمی کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گری جب نوجوان بلے باز حیدر علی صفر پر سلمان مرزا کی دوسری وکٹ بن گئے۔