تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں جاپان کے سفیر کونی اوری ماتسودا نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد کے لیے تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ جاپان افرادی قوت کی ضروریات پورا کرنے کیلئے پاکستان سے آئی ٹی ماہرین اور ہنر مند افرادی قوت کو موقع فراہم کرسکتا ہے۔ پاکستان جاپان حکومت کے قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرنے کے فیصلے کو بھی سراہتا ہے۔ جاپان پاکستان میں کاروباری مواقع سے فوائد حاصل کرسکتا ہے۔
مذید پڑھیں؛ جاپان کی “میاواکی” تکنیک کی طرز پر شہروں میں شجرکاری کا آغاز
صدرمملکت نےجاپان کے بادشاہ نارو ہیتو کی سالگرہ پر جاپانی سفیر کو مبارکباد کا پیغام دیا۔ جاپان کے سفیر نے قیام امن کیلئے کثیر ملکی بحری مشقیں امن 2021 منعقد کرانے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔