عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کویت نے اپنی برّی اور سمندری سرحدیں تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ البتہ جہاز رانی کی صنعت سے وابستہ کارکنوں، کویتی شہریوں اور ان کے خاندانوں اور گھریلو کام کاج کرنے والے کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی، البتہ انھیں کویت میں آمد کے بعد قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔
مذیدپڑھیں: کویت نے غیرملکیوں کے ملک میں داخلے پر عائد پابندی میں توسیع کردی
ذرائع کے مطابق ریستورانوں اور کیفے میں لوگوں کے جانے اور کھانے کی خدمات مہیا کرنے پر بی پابندی عائد ہوگی۔ البتہ وہ وہاں سے کھانا اپنے گھروں یا دفاتر میں منگوا سکتے ہیں۔ کویت میں یہ نئی پابندیاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ کویت نے قبل ازیں کورونا وائرس کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافے کے پیش نظر 7 فروری کو غیر شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔