بھارت کی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج میں کسانوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارت میں گزشتہ تین ماہ سے کسان اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے سراپا احتجاج ہیں۔ تین ماہ سے جاری اس احتجاج میں پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر صوبوں کے کسان بھی شامل ہیں۔ تاہم اب تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ 8 مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔
مذیدپڑھیں: بھارتی کسانوں نے ٹرین کا پہیہ جام کردیا
واضح رہے کہ بھارت میں کسانوں کے کے احتجاج کو دنیا بھر مودی سرکار کی ناکامی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ امریکہ نے معاملات کے حل کیلئے بھارتی حکومت کو مذاکرات کا مشورہ دیا تھا۔