غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں اطالوی سفیر ہلاک لوکا آتان سیو اور ایک پولیس آفیسر ہلاک ہوگئے ہیں، اطالوی وزارت خارجہ کی جانب سے کانگو میں سفیر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لوکا آتان سیو اقوام متحدہ کے امن مشن قافلے کے ساتھ سفر کررہے تھے کہ اسی دوران مشرقی کانگو کے علاقے گوما میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔
مذیدپڑھیں: افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے اسکول کے بچوں کو اغوا کر لیا
ذرائع کے مطابق اطالوی سفیر کو حملہ آوروں نے اغوا کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور اطالوی سفیر شدید زخمی ہوگئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی مداخلت کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے جب کہ اطالوی سفیر کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔