امریکی خلائی تحقیقی ادارے “ناسا” نے 19 فروری کو مریخ پر اُترنے والے اپنے کھوجی “مارس پریزروینس روور” کی ویڈیو کے علاوہ مریخ کا وسیع منظر نامہ (پینوراما) اور وہ “مریخی آوازیں” آن لائن جاری کردی ہیں جو اس کھوجی کے آلات نے وہاں سے ریکارڈ کی ہیں۔
ناسا کی جانب سے “ساؤنڈ کلاؤڈ” پر وہ تازہ ترین آوازیں بھی جاری کی گئی ہیں جو پریزروینس کے مائیکروفونز نے مریخ سے سنی اور ریکارڈ کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی خلائی مشن نے مریخ کی پہلی تصویر ارسال کر دی