متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں نے مودی سرکار کو جام کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، کل پورا بھارت بند ہو گا۔ دلی کے ارد گرد بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ کسانوں نے نئی دلی میں قائم رکاوٹیں ایک بار پھر توڑنے کا اعلان کر دیا۔ کاشتکاروں نے مودی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر فصل بیج کر دکھائیں گے۔ دلی کے اردگرد ٹکری، سنگھو اور غازی پور بارڈرز پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔
مذیدپڑھیں: کیون پیٹرسن کی پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات کےلیے نیک خواہشات
ذزرائع کے مطابق مشرقی پنجاب سے ٹکری بارڈ پر خواتین شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں۔ کسان خواتین کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی تحریک نے نئی نسل کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا سکھا دیا ہے۔ دھرنے میں موجود کارکنوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔