فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رُکنیت معطل کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا اور نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کے نام خط میں کہا کہ پاکستان فٹبال کے معاملات ہارون ملک کی سربراہی میں نارملائزیشن کمیٹی چلانے کی مجاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال فیڈریشن میں تنازعات کی وجہ سے ویمن فٹبال چیمپین شپ منسوخ
خط میں کہا گیا ہے کہ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا، فیفا نےمتنبہ کیا ہے کہ اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔