ویسے تو سفید رنگ کو امن اور محبت کا رنگ سمجھا جاتا ہے ہر کسی کا اپنا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے جو کہ وہ اسی رنگ میں ہر چیز خریدنا اور دیکھنا پسند کرتا ہے۔
ترکمانستان کے صدر کو سفید رنگ بہت پسند ہے، اسی کے پیش نظر ترکمانستان کے دارالحکومت (اشکابات) Ashgabat کی عمارتوں کو بھی سفید رنگ سے سجایا گیا ہے، شہر کی سڑکوں، عمارتوں اور ہر طرح کی تعمیرات کو سفید رنگ کے ماربل سے سجایا جاتا ہے، یہ دنیا کا واحد شہر ہے جہاں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی ہے اور اس شہر میں کالے رنگ کی کاروں کے کاروبار پر بھی پابندی ہے۔