امریکی خلائی تحقیقی ادارے “ناسا” نے اعلان کیا ہے کہ “پرسیویرینس روور” کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا ہیلی کاپٹر “انجینیٹی” اپنی پہلی اُڑان بھرنے کےلیے تیار ہے۔
#MarsHelicopter touchdown confirmed! Its 293 million mile (471 million km) journey aboard @NASAPersevere ended with the final drop of 4 inches (10 cm) from the rover’s belly to the surface of Mars today. Next milestone? Survive the night. https://t.co/TNCdXWcKWE pic.twitter.com/XaBiSNebua
— NASA JPL (@NASAJPL) April 4, 2021
یہ بھی پڑھیں: ناسا نے مریخ کی تصویریں اور ویڈیو شیئر کر دی
البتہ یہ پہلی پرواز 11 اپریل سے پہلے ممکن نہیں ہوگی کیونکہ تب تک مریخ کے مخصوص حالات میں انجینیٹی (Ingenuity) کا مختلف تکنیکی اور حفاظتی پہلوؤں سے حتمی جائزہ لیا جائے گا، اگر یہ پرواز کامیاب رہی تو انجینیٹی وہ پہلا ہیلی کاپٹر ہوگا جو مریخ کی فضاؤں میں پرواز کرے گا۔
انجینیٹی کو بالخصوص مریخی ماحول مدِنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے لیکن مریخ پر، حقیقی حالات میں ہی اس کی اصل کارکردگی کا پتا چل سکے گا۔