اداکارہ و سابق ماڈل اور میزبان عفت عمر نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے کورونا ویکسین لگانے پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگ لی۔
چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں عفت عمر کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی رہائشگاہ پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، عفت عمر کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کے اہلخانہ نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر الزام درست ہے: عفت عمر
لوگوں کا کہنا تھا عفت عمر ہمیشہ قانون کی حکمرانی اور دیانتداری کی بات کرتی ہیں اور اب وہی سب سے پہلے ویکسین لگوارہی ہیں۔ عوام کی شدید تنقید پر طارق بشیر چیمہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ویکسینیشن کے لیے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کی ٹیم ان کے گھر پر ٹرائل ویکسین کا بوسٹر لگانے آئی تھی۔ اور یہی ٹیم اس سے پہلے بھی ٹرائل ویکسین کا پہلا بوسٹر لگانے آئی تھی۔