کپاس کی پیداوار میں نمایاں کمی کے باوجود سوتی دھاگے کی برآمد پر ٹیکسٹائل سیکٹر نے احتجاج کا اعلان کردیا۔
ٹیکسٹائل سیکٹر کے صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت نے بھارت سے کپاس اور دھاگہ درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور دوسری جانب پاکستان سے سوتی دھاگے کی بیرون ملک برآمد بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کپاس کی پیداوار میں کمی واقع
ٹیکسٹائل سیکٹر نے دھاگے کی قلت کے باعث حکومت سے سوتی دھاگے کی برآمد پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر 8 اپریل سے مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔