فٹبال کی عالمی تنظیم “فیفا” نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کر دی، فیفا کے جاری بیان کے مطابق عالمی تنظیم کی کونسل نے یہ قدم پاکستان میں دو فٹ بال ایسوسی ایشن کے درمیان جاری تنازع کی وجہ سے اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا کا پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رُکنیت معطل کرنے کی وارننگ
فیفا کونسل کے بیورو نے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت اس کے معاملات میں تیسرے فریق کی مداخلت کے باعث فوری طور پر معطل کی گئی، جو فیفا کے آئین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا
علاوہ ازیں بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کی وجہ پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر قبضہ بنی اور پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔