تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے رمضان المبارک میں فی کلو چینی 80 روپے فروخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد جمیل نے کی۔ دورانِ سماعت شوگر ملز نے موقف اپنایا کہ حکومت غیر قانونی طریقے سے شوگر ملز سے 80 روپے کلو چینی خرید رہی ہے، ہم رمضان المبارک میں 20 ہزار ٹن چینی 80 روپے کے حساب سے دینے کو تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی ضرورت ہوگی۔ شوگر ملز کے پاس 25 لاکھ ٹن چینی کا سٹاک موجود ہے۔
مذیدپڑھیں: چینی اسکینڈل کیس: جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت منظور
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا کہ رمضان المبارک میں پنجاب کی شوگر ملز ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی کی فراہمی 80 روپے کے حساب سے کریں گی اور کین کمشنر اس حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔