سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے خلاف رضا گیلانی کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔
اس ضمن میں یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر منتخب ہو گئے
انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ 7 ووٹ مسترد کرنے کے پریزائیڈنگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔