راؤڈیز سے شہرت حاصل کرنے والے کشمیری نژاد اداکار و ماڈل ثاقب خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کا پیشہ چھوڑ کر روحانیت کے راستے پر گامزن ہورہے ہیں۔
View this post on Instagram
بالی ووڈ کے ماڈل ثاقب خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں شوبز چھوڑ رہا ہوں، اب میں ماڈلنگ یا کسی بھی فلم میں کام نہیں کروں گا، ایسا نہیں ہے کہ میرے پاس کام نہیں تھا، میرے پاس بہت اچھے پروجیکٹس تھے، لیکن اس میں میرے اللہ کی مرضی نہیں تھی، میرے اللہ اس سے بہتر میرے لیے سوچا ہوگا۔
اللہ بہترین منصوبہ ساز ہیں، جہاں تک میں نے ممبئی میں جدوجہد دیکھی ہے ، اس کے مطابق تو وہاں رہنا بہت مشکل ہے لیکن میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں ہی میں نے ایک اچھی شہرت اور فین بنائے لیکن وہ تو دنیا کےلیے ہیں اور آخرت (موت کے بعد کی زندگی) کےلیے تو کچھ بھی نہیں۔
میں تو گمراہی کے راستے پر چل رہا تھا اور اپنے دین اسلام کے خلاف جارہا تھا۔ میں نماز پڑھتا تھا لیکن کسی چیز کی کمی تھی اور وہ تھا سکون اور اللہ کے حضور میرا احتساب۔ لہذا اب میں اللہ سبحانہ وتعالی کے سامنے مکمل طور پر اپنے آپ کو پیش کر چکا ہوں، وہ سکون جسکی مجھے تلاش تھی وہ تو صرف سننے تھا ، میری کتاب میں (ہماری مقدس کتاب یعنی قرآن)۔
ثاقب خان نے مزید لکھا کہ میں اللہ تعالٰی کا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے توبہ کرنے کا موقع دیا اور مجھے پوری دل سے قبول کیا کیونکہ میں اپنی زندگی میں معجزات دیکھ رہا ہوں، دل سے میرے مقدس کتاب قرآن کو پڑھتے ہوئے مجھے بہت سکون اور سکون ملا۔ الحمد اللہ