غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریا میں کورونا بے قابو ہونے لگا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 29 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 ہزار 329 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
آسٹرین محکمہ صحت کے مطابق ابھی تک ملک میں 6 لاکھ 4 ہزار 832 مثبت کیسز سامنے آئے جن میں سے دس ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ پانچ لاکھ 68 ہزار 213افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
مذیدپڑھیں: آسٹریا میں کوروناوائرس پھر سے سر اُٹھانے گا
محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 555 ہے، جن میں سے 1 ہزار 866 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 517 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔