ٹوئٹر کی جانب سے ایک نیا فیچر "ٹپ جار” متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو اکاؤنٹ بائیو میں مختلف ڈیجیٹل پیمنٹ اکاؤنٹس کے اضافے کی سہولت فراہم کرے گا، اس کی مدد سے ٹوئٹر صارفین چند ڈالر اس فرد کو دے سکیں گے جس کا ٹوئٹ ان کے دل میں جگہ بنالے گا۔
show your love, leave a tip
now testing Tip Jar, a new way to give and receive money on Twitter 💸
more coming soon… pic.twitter.com/7vyCzlRIFc
— Twitter (@Twitter) May 6, 2021
ہوسکتا ہے کہ یہ وہ روزانہ کی خبروں کا تجزیہ ہو جو آپ اپنے فالوورز کو فراہم کرتے ہوں یا ایسی میک اپ ٹپس جو دیگر کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہوں، ٹوئٹر نے اس میں ایک انیمیٹڈ تصویر کے ذریعے اس کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ہاتھ دھونے والی نئی ایموجی متعارف کرا دی
انگلش میں ٹوئٹر استعمال کرنے والا کوئی بھی صارف منتخب اکاؤنٹس کو ٹپس یعنی کچھ رقم بھیج سکتا ہے، صارفین کو اس فیچر کی دستیابی کا علم ایک پروموٹ کے ذریعے ہوگا۔