میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان دہشتگردوں نے پاک فوج کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے بین الاقوامی سرحد کے پار ضلع شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر فائرنگ شروع کی، پاک فوج نے اس حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا 32 سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوگیا جو جھنگ کا رہائشی تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا افغانستان سے مطالبہ کرچکا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر اپنی طرف مؤثر سرحدی انتظام اور کنٹرول کو یقینی بنائے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے پاکستان کیخلاف مسلسل استعمال کی شدید مذمت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید 5 زخمی: آئی ایس پی آر