تفصیلات کے مطابق برطانوی فیشن میگزین "ووگ” کو دیے گئے طویل انٹرویو میں پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی، ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ان کے والدین نے پسند کی ارینج میرج کی تھی، وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، باقی کام دونوں کے والدین نے کر دیا۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ "مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، آخر کیوں یہ صرف ایک پارٹنر شپ نہیں ہوسکتی؟”
View this post on Instagram
ملالہ کے مطابق ان کی والدہ ان کی اس سوچ سے متفق نہیں ہیں۔ "وہ کہتی ہیں ملالہ ایسی بات کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا، تمہیں شادی کرنی ہی ہوگی، شادی خوبصورت چیز ہے”، ملالہ نے بتایا کہ ان کے والد کو رشتے کے حوالے سے ای میلز موصول ہوتی رہتی ہیں، "وہ لڑکا کہتا ہے کہ اس کے پاس بہت سی زمین اور کافی گھر ہیں، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے، ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا "اگرچہ اب میرا یونیورسٹٰی میں دوسرا سال ہے لیکن میں سوچتی ہوں کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، میرے کبھی بچے نہیں ہوں گے، میں بس اپنا کام کرتی رہوں گی، میں اپنی فیملی کے ساتھ ہنسی خوشی رہوں گی، میں نہیں سمجھتی کہ آپ ہمیشہ ہی ایک جیسے رہتے ہیں، جب آپ کی عمر بڑھتی ہے تو آپ میں تبدیلی آتی ہے”۔