غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپین یونین کے خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی امور کے ترجمان پیٹر سٹانو نے کہا ہے کہ وہ بھارت میں غیر مجاز افراد سے یورینیم پکڑے جانے کے معاملے پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہے اور اس وقت ہم بھارتی پولیس کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 6.4 کلوگرام یورینیم برآمد کی تھی تاہم عہدیدار اب تک اصل مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے جس سے یہ حساس مادہ خریدا گیا تھا، جھارکھنڈ میں یورینیم کی کانیں ہیں اور ایک یورینیم پروسیسنگ پلانٹ بوکوارو شہر سے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور جادگوڈا میں واقع ہے، گزشتہ ماہ بھارتی حکام نے 7.1 کلوگرام قدرتی یورینیم ضبط کیا تھا اور ناگپور سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔