تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایران کے نو منتخب در سید ابراہیم رئیسی کے نام مبارکبادی خط لکھ دیا ہے، صدر مملکت نے نو منتخب صدر اور ایرانی عوام کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے آپکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
مذیدپڑھیں: ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی اسرائیل کی آنکھ میں کھٹکنے لگے
صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستان اور ایران کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہنے مبارکبادی خط میں سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔