کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی حکومت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن پر بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، حریت کانفرنس نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی کی آل پارٹیز کانفرنس کو دنیا کو چکمہ دینے کی کوشش قرار دے د یا، حقیقی نمائندوں کے بغیر کسی بھی اے پی سی کی کوئی حیثیت نہیں، بھارت دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ مقبوضہ وادی میں سب ٹھیک چل رہا ہے۔
مذیدپڑھیں: بھارتی وزیراعظم آج مقبوضہ کشمیر کی قیادت سے ملاقات کریں گے
حریت کانفرنس کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت نے پہلے بھی اپنے ساتھیوں کو دھوکا دیا، کشمیریوں سے وعدے وفا نہیں کئے، مودی ان حرکتوں سے کشمیریوں کا اصل تشخص اور شناخت مٹانا چاہتے ہیں۔