عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں جاری ٹینس چیمپئن شپ میں تیونس سے تعلق رکھنے والی انس جابر نے پولینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی ایگا شو اٹیک کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کا بیٹا اپنی والدہ کا میچ دیکھنے ٹینس کورٹ پہنچ گیا
انس جابر ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی عرب خاتون ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق 26 سالہ انس جابر ویمن چیمپئن شپ کے ساتویں روز اور سنگل کے چوتھے راؤنڈ میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی فرنچ چیمپئن کے مدمقابل آئیں۔