غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لوائڈ آسٹن نے کہا ہے کہ افغان تنازع کے حل کیلئے عالمی برادری دباؤ ڈالے، انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان سمجھوتے کیلئے بین الاقوامی برادری کا دباؤ ناگزیر ہے، لوائڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دباؤ بڑھانا چاہئے تاکہ افغان عوام کو وہ حکومت دی جاسکے جس کے وہ حق دار ہیں اور جو وہ چاہتے ہیں۔
مذیدپڑھیں: امریکہ نے اپنے مقاصد حاصل کرلیئے، افغان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں: صدر جوبائیڈن
دوسری جانب افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان سے بہت زیادہ امیدیں ہیں، افغانستان پاکستان کے ساتھ مستحکم باہمی تعلقات کا خواہاں ہے۔