تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لیپہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ عوام کا جذبہ بتارہا ہے کہ کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے، ووٹ چور یہاں پر نظر لگا کر بیٹھا ہے، عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے، 3 سال بعد بھی نواز شریف کو ہرانے کیلئے دھاندلی کرنا پڑتی ہے، عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے، عمران خان کو کشمیر میں آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، آزاد کشمیر کے لوگوں نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہوا ہے سرحدوں پہ کھڑے ان فوجی بھائیوں کے گھر والے بھی متاثر ہوئے ہونگے اس سے، مجھے اس بات کی تکلیف ہے کہ یہاں پر یہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کے ڈیوٹی دے رہے ہیں، جانتے ہوں ان فوجی بھائیوں کی تنخواہیں آخری بار نوازشریف کے دور میں بڑھی تھیں، ہر گھر میں شوگر کا مریض ہے انسولین کی ایک چھوٹی سی بوتل جو نوازشریف کے دور میں 450 روپے کی تھی مجھے لوگوں نے بتایا کہ وہ آج 1050 اور 1100 روپے کی ہوچکی ہے لوگوں کی روٹی پوری نہیں ہوتی انہوں نے انسولین لگانی چھوڑ دی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے ہر شخص متاثر ہوا ہے، نالائق چور عمران خان کی وجہ سے پوری عوام پریشان ہے، عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا، کشمیریوں کا کوئی حق چھین لے تو یہ میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی، کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا وہ کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہیں؟
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف محب وطن ہیں، نواز شریف نے جن لوگوں پر تنقید کی اس سے اداروں پر تنقید نہ سمجھا جائے، کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں ، نواز شریف کا جرم صرف ایک ہے کہ عوام نے ان کو چھوڑنے سے انکار کر دیا، ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا ہے تو نواز شریف کے موقف کو اپنانا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب سب کو نوازشریف کی بیانیے پر چلنا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ایسی بھی ہے جو خدمت کرنے کی بجائے عوام سے رجوع کرنے کی بجائے عوام کے مسائل کرنے کی بجائے ووٹ چوری کرنے میں ماہر ہے.وہ جماعت اب ار ٹی ایس کا بٹن ہی نہیں دباتی وہ الیکشن کمشن کا عملہ ہی اٹھا کر لے جاتی ہے، لیگی رہنما نے مذید کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بے دردی سے پاکستان کے ریاستی وسائل کو استعمال کرنے والی جماعت پاکستان کے وسائل استعمال کرنے والا ووٹ چور کشمیر چور عمران خان کے وزراء کھلے عام یہاں پیسے بانٹتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔