تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے بھارت کو اپنی خیر منانے اور افغانستان سے بھاگ نکلنے کا مشورہ دے دیا، وفاقی وزیرِ داخلہ نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، پاکستان امن کے لیے آج بھی عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے اور اس معاملے پر بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی بھی کارروائی کیلئے امریکہ کو نہیں دے گا، اس حوالے سے عمران خان کا فیصلہ اٹل ہے، پاکستان پر کوئی دباﺅ نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نظرانداز کر سکتی ہے، طالبان سے مذاکرات کرنا پاکستان ہی نہیں، خطے بھر کی ضرورت ہے۔
مذیدہڑھیں: افغان طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا، ویڈیو بھی جاری کردی
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام افغان دھڑے مل بیٹھیں اور مذاکرات سے کسی نتیجے پر پہنچیں، آدھی دہائی سے افغانستان میں لڑائی جاری ہے اور اب ایک سلجھا ہوا طالبان جنم لے چکا ہے، آج کے طالبان بندوق سے فیصلہ کرنے والے طالبان نہیں ہیں۔