اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمریٹس ائیر لائن نے کورونا وبا کے پیش نظر پاکستان، بھارت ، بنگلادیش، اور سری لنکا سے آنے والی مسافروں کیلئے 21 جولائی تک پابندی میں توسیع کردی ہے، امارات ائیر لائنز نے اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت، پاکستان، بنگلا دیش اور سری لنکا سے آنے والی مسافر پروازوں پر معطلی کو کم از کم 21 جولائی تک بڑھا دیا گیا ہے، ائیرلائن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں، گولڈن ویزا ہولڈرز اور سفارتی مشن کے ممبران پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔
مذیدپڑھیں: اقوام متحدہ نے پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے بعد 24 اپریل سے بھارت جبکہ 13 مئی سے پاکستان اور بنگلا دیش کی مسافر پروازیں معطل کردی تھیں، متحدہ عرب امارات کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا، نیپال، نائیجیریا، جنوبی افریقا، اور یوگنڈا سمیت 13 ممالک کی پروازوں پر 21 جولائی تک پابندی برقرار رہے گی، تاہم ان ممالک سے آنے والی کارگو، بزنس اور چارٹرڈ فلائٹس پر پابندی نہیں ہوگی۔