تفصیلات کے مطابق ترکی نے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور بھارتی باشندوں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی مسافروں کو ترکی پہنچنے کے بعد 7 سے 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ترکی میں ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات بھی مسافروں کو خود برداشت کرنا ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ترکی حکومت کے منظور شدہ ہوٹل میں قرنطینہ کیلئے 200 یورو ادا کرنا ہوں گے، ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی ختم کی جائے گی۔