تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم کی جان کو خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چونکہ خود کو ایک عام آدمی تصور کرتے ہیں لہٰذا وہ اپنی سکیورٹی کی زیادہ پروا نہیں کرتے، ان کا کہنا تھا کہ کچھ دانشور پاک فوج اور پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ان دونوں کو چاہیے کہ خود کو پارٹی لیڈر نہ کہا کریں کیونکہ انہیں یہ لیڈرشپ وراثت میں ملی ہے”۔
مذیدپڑھیں: وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ وہ ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے آئندہ کسی بھی نجی فنکشن میں پروٹوکول اور سکیورٹی کے ساتھ شرکت نہیں کریں گے۔