فیس بک کمپنی کی ملکیت واٹس ایپ کے صارفین اب ایک بار دیکھے جانے کے بعد ختم ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھیج سکیں گے، واٹس ایپ کے صارفین رواں ہفتے نئے فیچر کو اپنے فون کی ایپ میں دیکھ سکیں گے۔
فیس بک پر ‘ہاہا’ کا ایموجی استعمال کرنا حرام قرار دے دیا گیا
واٹس ایپ اس فیچر کے ذریعے سنیپ کمپنی کی میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کا مقابلہ کر سکے گا جو ایک بار دیکھے جانے کے بعد غائب ہو جانے والی ویڈیوز دکھاتی ہے۔
کمپنی مزید صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنی میسجنگ ایپ پر نئے فیچرز متعارف کرا رہی ہے۔