پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی گلوکار سجاد علی، اینکر پرسن عامر لیاقت و دیگر لوگوں سے شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف شخصیات سے شادی کروانے کی خبروں پر کھل کر اظہارِ برہمی کیا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: مجھے نہیں معلوم کہ والد زندہ ہیں یا نہیں: فضا علی کا انکشاف
فضا علی نے کہا کہ کیا ملتا ہے لوگوں پر تہمت لگانے میں، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کسی کی کردار کشی کر کے، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو، انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سجاد علی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، استاد ہیں میرے ، وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور میری ان سے شادی کروا دی گئی۔
اپنے ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ میری شادی کبھی آپ لوگ عامر لیاقت سے کروادیتے ہیں، کبھی ذیشان روکھڑی سے کروادیتے ہیں، کبھی عمران خان سے کروا دیتے ہیں، کبھی آصف علی زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غلط پارکنگ سے منع کرنے پر بااثر خاتون نے اداکارہ فضا علی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے لہذا کوئی اس میں دخل دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔