تفصیلات کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مصورِ پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان رینجرز کی جگہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے حکیم الامتؒ کے مزار پر گارڈز کی ذمے داریاں سنبھالیں۔
میجر جنرل انیق الرحمٰن ملک تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مزار اقبالؒ پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی، میجر جنرل انیق الرحمٰن نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مذید پڑھیں: یوم آزادی کے موقع پر ایوانِ صدر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب