طالبان نے شمالی افغانستان کے اہم صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی قبضہ کرلیا جس کے بعد ایک ہی روز میں انہیں مزید 3 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے اقتدار حاصل کرنے پر امداد بند کردی جائے گی: جرمنی
مزار شریف افغانستان کا چوتھا بڑا شہر ہے جس کے دفاع کا عزم افغان فورسز اور دو سابق جنگجوؤں نے کر رکھا تھا تاہم اب پہلی مرتبہ طالبان اس شہر پر بھی کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، مزار شریف پر قبضے کے بعد طالبان تقریباً پورے شمالی افغانستان پر قابض ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا افغان حکومت کو اسلحہ کی فراہمی افغان عوام کے ساتھ دشمنی ہے: افغان طالبان
ہزاروں جنگجوؤں کی کمان کرنے والے دو سابق جنگجو کمانڈر عبدالرشید دوستم اور عطا محمد نور صوبے سے فرار ہوکر نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں۔