تنقید کے باعث سوشل میڈیا سے بریک لینے والی فریال محمود کی انسٹاگرام پر واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی واپسی کے اعلان کے ساتھ کہا کہ مداحوں کی جانب سے کی جانے والی ای میلز اور میسجز سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہاں تمام لوگوں نے انہیں کس قدر مِس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین فریال محمود سے حسد کیوں کرتی ہیں؟
انہوں نے لکھا کہ میں باقی تمام اداکاروں کی طرح سیاسی اداکار نہیں لیکن چونکہ میری اپنی ایک شخصیت ، نظریہ، اور ایک رائے ہے اس لیے مجھے اس کا اظہار کرتے ہوئے کوئی ڈر خوف محسوس نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے، نظریے کو قبول کرنے والوں کا شکریہ ، میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ آپ سب مجھ میں آئی بہتری کو قبول کریں گے کیونکہ میں روز اپنی شخصیت میں تبدیلی و بہتری لانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فریال محمود سنگل ہو گئیں