عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد ان کے ہاتھ امریکی فوج کے زیر استعمال رہنے والی بائیو میٹرک ڈیوائسز بھی لگ گئی ہیں، بائیو میٹرک ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں اور افغان شہریوں کا حساس ڈیٹا موجود ہے، ان ڈیوائسز میں امریکی فوجیوں کے علاوہ ان افغان شہریوں کا ڈیٹا بھی موجود ہے جو امریکی افواج کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں۔
مذیدپڑھیں: امریکہ نے سابق صدر اشرف غنی کو افغانستان سے لاتعلق قرار دے دیا
بائیو میٹرک ڈیوائسز طالبان کے ہاتھ لگنے کے بعد امریکی فوج کو یہ خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ یہ ڈیٹا طالبان اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔