عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی ایک عدالت نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "گوگل” کو غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے، ماسکو کی عدالت نے گوگل کو تین الزامات میں مجموعی طور پر چھ ملین روبل (80 ہزار 850 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے، رواں ہفتے بھی گوگل کو انہی الزامات کی بنیاد پر 14 ملین روبل کا جرمانہ کیا گیا تھا، گزشتہ ماہ بھی روسی حکام نے گوگل کو ڈیٹا سٹوریج قوانین کی خلاف ورزی پر تین ملین روبل جرمانہ عائد کیا تھا۔
مذیدپڑھیں: فرانس نے گوگل پر بھاری جرمانہ عائد کیوں کیا؟
ذرائع کے مطابق اب تک روس میں گوگل کو مجموعی طور پر ساڑھے 32 ملین روبل جرمانہ کیا جاچکا ہے، گوگل پر الزام ہے کہ اس نے حکام کی جانب سے ممنوعہ قرار دیے گئے مواد، اس کے علاوہ گوگل نے منشیات کے استعمال، خود کشی پر مبنی اور فحش مواد کو بھی نہیں ہٹایا۔