سعودی عرب کے نائب وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان "انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنیکل فورم” (ARMY 2021) میں شرکت کیلئے روس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے روسی وزیردفاع سے بھی ملاقات کی، ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیڑ پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے انہوں نے کہا کہ ہم نے خطے میں استحکام و سلامتی کے تحفظ کیلئے اپنی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا جائزہ لیا۔
Met with Russian Defense Minister Sergey Shoygu to explore ways to strengthen the military and defense cooperation between our two countries. We discussed our common endeavor to preserve stability and security in the region, and reviewed shared challenges facing our countries. pic.twitter.com/T7lVdITZPt
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) August 23, 2021
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے روسی ہم منصب کرنل جنرل الیگزینڈر فومین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر بھی دستخط کیے جس کا مقصد فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔