حال ہی میں برازیل کی ایک سڑک پر عکس بند کیے گئے واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا، سوشل میڈیا پر برازیل کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 فٹ لمبا اژدھا سڑک پر رینگ رہا ہے اور شاہراہ سے گزرنے والے افراد نے اسے دیکھ کر گاڑیاں روک دی ہیں تاکہ اژدھا بحفاظت گزر جائے۔
مذیدپڑھیں: چیونٹیوں کی مہارت نے سائنسدانوں کو حیرت میں مبتلا کردیا
ویڈیو میں کئی افراد کو اژدھے کی ویڈیو اور اس کے ساتھ دور سے سیلفیز بناتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، بعدازاں اژدھا سڑک پر آرام سے رینگتا ہوا جھاڑیوں میں غائب ہو گیا جس کے بعد وہاں موجود لوگ بھی اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہو گئے۔