نئی سائنسی تحقیق میں ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ٹیٹالورا الکوبیری کہلانے والا جانور موجودہ زمانے کی چھپکلیوں اور سانپوں کا ارتقائی جدِ امجد یعنی "اصل باپ” تھا، میڈیا رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا سے ملنے والے ایک رکاز پر نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چھپکلی نما جانور تھا جو وہاں 23 کروڑ 10 لاکھ سال پہلے پایا جاتا تھا، ماہرین کا خیال ہے کہ شاید یہی جانور موجودہ زمانے کی چھپکلیوں اور سانپوں کا ارتقائی باپ تھا، مطلب یہ کہ "ٹیٹالورا الکوبیری” کہلانے والے اسی جانور کی بعد والی نسلیں بتدریج ارتقاء پذیر ہو کر سانپوں اور چھپکلیوں کی شکل اختیار کرگئیں۔
مذیدپڑھیں: کینیڈین نوجوان نے مکھیوں کی بقاء کی خاطر 9000 کلومیٹر کا سفر طے کرلیا
آج یہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کا سب سے بڑا گروہ بھی ہے جس میں چھپکلیوں، سانپوں اور سیکڑوں جل تھلیوں سمیت 11 ہزار سے زیادہ انواع شامل ہیں، اس گروہ کا نام "لیپیڈوسارس” رکھا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا ارتقاء آج سے 26 کروڑ سال پہلے شروع ہوا تھا، ٹیٹالورا کی دریافت سے ریپٹائلز کے ارتقا سے متعلق جاننے میں مدد ملنے کی امید ہے۔