حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا تھا کہ "جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔”
ابرار الحق کے اس بیان پرسوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چِھڑ گئی ہے، کوئی ان کی حمایت کررہا ہے تو کسی نے ابرار الحق کو ان کے ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے ہیں۔
میں پاکستان میں جیواورجینےدوکےفلسفےکےمطابق تمام پاکستانیوں کی بلاتفریق انکےمذہب،ثقافت،رہن سہن،لباس،صوبے،قوم اورصنف کےعزت کرتاہوں اورسمجھتاہوں کہ اسی میں پاکستان کی خوبصورتی ہے۔میں صرف دوغلےپن اورخصوصامذہبی منافقت کےخلاف ہوں چاہےوہ کوئی سیاستدان،کھلاڑی،ایکٹر،سنگریاکوئی بھی اورکرے۔ https://t.co/Cr6Va9C9nn
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) August 29, 2021
یہ بھی پڑھیں: ماؤں کا بچوں کے ساتھ رویے کے ابرارالحق کے بیان پر فنکاروں کی تنقید
گلوکار جواد احمد نے بھی ابرار الحق پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہےکہ ملک میں بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے۔
جواد احمد نےکہاکہ میں جانتاہوں یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھناؤنےکردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔