ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن وزیراعظم پاکستان کی ہدایات اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں کے مطابق اسٹیل ملز بحالی منصوبے پر کام کر رہا ہے، اسی منصوبے کے تحت نجکاری کمیشن نے ایکسپریشن آف انٹریسٹ (سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے اشتہار) شائع کرادیا ہے۔ جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسٹیل مل ملازمین کی ترقی کی اپیل مسترد کردی
اشتہار میں پاکستان اسٹیل ملز میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار یا کمپنیوں کے لئے تفصیلات دی گئی ہیں۔ سرمایہ کاروں کی طرف سے ایکسپریشن آف انٹریسٹ جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 مقرر کی گئی ہے۔