تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے بیرون ملک دوروں سمیت دیگر پابندیاں عائد کردیں ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری پر کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں ائیر کنڈشنر، جنریٹر اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سرکاری خزانے سے ورکشاپ، سیمنار اور بڑی تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔
مذیدپڑھیں: کورونا بے قابو ہونے لگا، پنجاب کے گیارہ اضلاع میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
اجلاس میں کفایت شعاری پالیسی کے تحت پوسٹوں کی اپ گریڈیشن، صوبائی وزرا اور افسران کے گھروں اور دفاتر کی تزین و آرائش پر پابندی ہوگی، حکام کے مطابق ان اخراجات پر منظوری کیلئے صوبائی وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو ان اخراجات کی منظوری دے سکتی ہے۔